شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، نامور ادیب و شاعر ڈاکٹر معین نظامی کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے نامور ادیب و شاعر ڈاکٹر معین نظامی نے کہا کہ یہ پانچ تصانیف محض کتابیں نہیں بلکہ ایک علمی و فکری خزانہ ہیں۔ میں ان کو ’’پنجگانہ طاہری‘‘ سمجھتا ہوں، جو علم و تحقیق کی دنیا میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اجتماعِ مصطفوی کو پوری دنیا میں عام کیا اور عصرِ حاضر میں ان سے بڑا محقق کوئی اور نظر نہیں آتا۔ وہ تحقیق، زبان اور بیان ہر جہت میں اپنی مثال آپ ہیں۔

ڈاکٹر معین نظامی نے شیخ الاسلام کو محبت بھرے انداز میں ’’چاند‘‘ کا لقب دیا اور ان کی عقیدت میں اپنا کلام بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بلاشبہ علم و عرفان کا خزانہ ہیں۔ ان کی تصانیف نہایت آسان اور رواں زبان میں لکھی گئی ہیں تاکہ عام قاری بھی ان سے رہنمائی حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتابیں صرف طلبہ یا محققین کے لیے نہیں بلکہ ہر پڑھنے والے کے دل کو روشن کرتی ہیں۔ شیخ الاسلام کی یہ علمی جدوجہد اُمتِ مسلمہ کے لیے روشنی کا مینار اور آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

Book Launching ceremony Dr Moeen Nizami speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top