شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادیباتِ اردو بصیرہ عنبرین کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Orya Baseera Anbreen speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ زبان و ادیباتِ اردو کی ڈائریکٹر بصیرہ عنبرین نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف مسائلِ عصر کا حل پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پانچوں کتب اکیسویں صدی کے ہر فکری و عملی سوال کا مدلل جواب فراہم کرتی ہیں۔ ان میں اسلامی تاریخ کے واقعات کو نہایت خوبصورت استعاروں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، عبادت کے صحیح طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے اور قاری کو دینِ اسلام کی اصل روح سے روشناس کرایا گیا ہے۔

بصیرہ عنبرین صاحبہ نے کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ علمی کاوشیں نہ صرف طلبہ اور محققین کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں بلکہ عام قاری کے لیے بھی دین کی تفہیم کو آسان بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تصانیف امت مسلمہ کے فکری اور روحانی سفر میں مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔

آخر میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان پانچ گراں قدر تصانیف کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کارنامہ ان کے علمی و تحقیقی مقام کو مزید بلند کرتا ہے۔

Book Launching ceremony Orya Baseera Anbreen speech 2025

Book Launching ceremony Orya Baseera Anbreen speech 2025

Book Launching ceremony Orya Baseera Anbreen speech 2025

Book Launching ceremony Orya Baseera Anbreen speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top