شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا کہ میں نے شیخ الاسلام کی تصنیف سورۃ الفاتحہ کا مطالعہ کیا ہے اور اس کتاب نے میرے کئی بنیادی سوالات کے جوابات فراہم کیے ہیں۔ یہ ایک ایسی علمی کاوش ہے جو قاری کو نہ صرف فہمِ قرآن سے آشنا کرتی ہے بلکہ اس کے باطن کو بھی منور کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ان تصانیف کے ذریعے دینِ اسلام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا ہے۔ ان کی تحریروں میں تحقیق کی گہرائی، دلائل کی مضبوطی اور اسلوب کی شستگی قاری کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ کتب محض مطالعہ کے لیے نہیں بلکہ انسان کی فکری و روحانی تربیت کا ذریعہ بھی ہیں۔

اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ خدمات محض علمی نہیں بلکہ اصلاحی اور انقلابی بھی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو گمراہی سے نکال کر قرآن و سنت کی روشنی کی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان کی کتب اور خطابات امتِ مسلمہ کو اتحاد، محبت اور اعتدال کا پیغام دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت علم، عمل اور اخلاص کا حسین امتزاج ہے۔ ان کی علمی جدوجہد صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے رہنمائی کا سامان ہے۔ بلاشبہ ان کی یہ تصانیف آنے والے وقت میں علمی دنیا کا سرمایہ اور نئی نسل کے لیے فکری مینارِ نور ثابت ہوں گی۔

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

Book Launching ceremony Orya Maqbool Jan speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top