شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی, سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر صوفیہ بیدار کا اظہارِ خیال

Book Launching ceremony Dr Sofiya bedaar speech 2025

ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر صوفیہ بیدار نے کہا کہ شیخ الاسلام نے ہمیشہ ہر پلیٹ فارم پر خواتین کو اظہارِ خیال کا موقع دیا ہے اور انہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی یہ انفرادیت ہے کہ وہ خواتین کو سماجی، تعلیمی اور فکری میدانوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی تحریک نے لاکھوں خواتین کو اعتماد بخشا اور علمی و فکری میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے۔

ڈاکٹر صوفیہ بیدار نے کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف صرف آج کے دور کے لیے نہیں بلکہ آنے والے ہزاروں سال تک امت کے لیے علم و رہنمائی کا سرمایہ رہیں گی۔ انہوں نے دین کی خدمت میں کبھی وقفہ نہیں کیا اور ہمیشہ بلا خوف و خطر وہ موضوعات اٹھائے جن پر باقی علماء خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ ان کی تحریروں اور خطابات نے وہ سچائی بیان کی جس کی امت کو اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کے علم سے دنیا بھر کے اسکالرز، محققین اور طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کی کتب نہ صرف علمی تسکین دیتی ہیں بلکہ عملی زندگی کے مسائل کا بھی حل پیش کرتی ہیں۔ شیخ الاسلام نے خواتین کو عزت، مقام اور آواز دی، اور یہ ان کا وہ کارنامہ ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ پانچ نئی تصانیف بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دین کی نشاۃِ ثانیہ کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی علمی و فکری خدمات رہتی دنیا تک امت کے لیے مینارِ نور بنی رہیں گی۔

Book Launching ceremony Dr Sofiya bedaar speech 2025

Book Launching ceremony Dr Sofiya bedaar speech 2025

Book Launching ceremony Dr Sofiya bedaar speech 2025

Book Launching ceremony Dr Sofiya bedaar speech 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top