شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، اتحاد المدارس پاکستان کے صدر علامہ مفتی زبیر فہیم کا اظہارِ خیال
ایوانِ اقبال لاہور میں نظام المدارس پاکستان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی اصولِ تفسیر، تفسیرِ قرآن، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے موضوعات پر تصنیف شدہ پانچ نئی مطبوعہ کتب کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد المدارس پاکستان کے صدر علامہ مفتی زبیر فہیم نے کہا کہ شیخ الاسلام سے امت مسلمہ ہمیشہ فیضانِ علم حاصل کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شیخ الاسلام کا امتیاز ہے کہ وہ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں امت کو پانچ علمی و فکری کتب کی شکل میں ایک عظیم تحفہ عطا کر رہے ہیں۔ یہ کتب نہ صرف قرآن و سنت کی صحیح تعبیر پیش کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو فکری گمراہیوں سے نکال کر اعتدال و راہِ ہدایت کی طرف لے جانے کا ذریعہ بھی ہیں۔
مفتی زبیر فہیم نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام کی تصانیف دینِ اسلام کی نشاۃِ ثانیہ کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وہ اپنی علمی جدوجہد کے ذریعے امت کو فکری بیداری، روحانی بالیدگی اور عملی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ آج امت کو ایسے ہی محقق، مصلح اور مجدد کی ضرورت ہے جو دین کے اصل پیغام کو نئے انداز میں پیش کرے، اور یہ خدمت شیخ الاسلام نے انجام دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتب نہ صرف آج کے دور بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا خزانہ ہیں۔ شیخ الاسلام کی فکر اور تحریریں زمان و مکان کی قید سے آزاد ہو کر پوری امت کے لیے روشنی اور امید کا پیغام ہیں۔
تبصرہ