پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، نعیم علی گجر ایڈوکیٹ کا اظہارِ خیال

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدر اسلام آباد بار نعیم علی گجر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر دینِ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کے اصل اور مثبت پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم علمی سفر میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور یہ کتب آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں۔ شیخ الاسلام نے تحقیق اور استدلال کے ذریعے عصرِ حاضر کے فکری و عملی چیلنجز کا جواب دیا ہے۔ ان کی یہ خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

Naeem Ali Gujjar Addressing Book Launching Ceremony Islamabad 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top