اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، جسٹس (ر) ڈاکٹر سید محمد انور کا اظہارِ خیال
منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے جسٹس (ر) ڈاکٹر سید محمد انور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علمی میدان کے ذوالقرنین ہیں۔ میرے دل میں آیا کہ شاید یہ کوئی مبالغہ ہے لیکن آج کی اس عظیم تقریب میں شریک ہو کر یقین ہو گیا کہ یہ حقیقت ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنی کتب اور تصانیف کے ذریعے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں اور ان کا علمی ظہور جا بجا نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی شخصیات کو آج کے دور میں دیکھ کر یہ اطمینان ہوتا ہے کہ علم ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کی نئی تصانیف اور پرانی کتابیں یکساں طور پر علمی ذخیرہ ہیں، ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ انہیں ضرور مطالعہ کرے۔ ان کتب میں نہ صرف قرآن و سنت کی روشنی ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے مسائل کا حل اور راہنمائی بھی موجود ہے۔ آج کے دور کے تعلیمی اداروں اور محققین کے لیے یہ تصانیف ایک علمی سرمایہ اور مستقبل کے لیے مینارۂ نور ہیں۔
تبصرہ