پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، ڈاکٹر آفتاب احمد رائے کا اظہارِ خیال

Dr Aftab Ahmed Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ نئی کتابیں ہماری علمی دنیا کے لیے بیش بہا اضافہ ہیں۔ ریسرچ کے اصول کے مطابق ایک اچھی کتاب وہ ہے جس میں نئی تحقیق، رہنمائی اور فکری وسعت ہو۔ ہم نے جب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ان تصانیف کا مطالعہ کیا تو یہ کتابیں ہماری توقعات سے بڑھ کر نکلیں۔ یہ نہ صرف تحقیق میں نیا پن رکھتی ہیں بلکہ قاری کے ذہن کو ایک نئی جہت عطا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک عہد ساز شخصیت ہیں جنہوں نے محبتِ اہل بیت کو اجاگر کیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے واقعات کو ایک منفرد انداز میں بیان کیا اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے سب سے توانا آواز بلند کی۔ ان کا علمی کام امت کو جوڑنے اور معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے روحانیت اور سیرتِ رسول ﷺ کو نہایت ہی تفصیلی اور دل نشین انداز میں پیش کیا ہے۔ ان کی یہ کتب صرف علمی خزانہ نہیں بلکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور امت مسلمہ کو فکری و روحانی رہنمائی فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی نئی نسل کو اس علم سے روشناس کرائیں تو یہ کتابیں ان کے کردار، فکر اور عمل میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کر سکتی ہیں۔ بلاشبہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ تصانیف ہمارے لیے ایک نعمت ہیں اور ان کے ذریعے آنے والی صدیوں تک لوگ فیض پاتے رہیں گے۔

Dr Aftab Ahmed Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Aftab Ahmed Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Aftab Ahmed Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Dr Aftab Ahmed Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top