شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی – پیر سید علی جنید الحق گیلانی کا اظہارِ خیال اور اختتامی دعا

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید علی جنید الحق گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بابرکت محفل میں شریک ہو کر مجھے نہایت مسرت ہوئی، اور اس خوشی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں اہلِ علم و اہلِ دل حضرات ایک چھت تلے جمع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک پہچانا ہوا اور معتبر نام ہیں۔ ان کی علمی و فکری خدمات رہتی دنیا تک اپنی مثال آپ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو دین کی خدمت کے لئے منتخب کرتا ہے، اور بے شک یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ اس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اس عظیم مشن کے لئے چن لیا۔ ان کی تصانیف نہ صرف مستند اور تحقیقی معیار پر پورا اترتی ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے لئے قیمتی سرمایہ بھی ہیں۔ ہر طالب علم اور محقق ان کتابوں سے بے پناہ فیض حاصل کر سکتا ہے۔

پیر سید علی جنید الحق گیلانی نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی متعدد کتب کا مطالعہ کیا ہے اور ہر بار یہ محسوس کیا کہ یہ تصانیف دراصل علم کا سمندر ہیں جن میں سے نئی روشنی اور نئی سمت ملتی ہے۔ انہوں نے میدانِ علم میں نہایت جرات مندانہ قدم رکھا اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کی۔ وہ اہلِ سنت کا سرمایہ ہیں اور علم و تحقیق کا ایک زندہ شاہکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت کسی اور لقب کی محتاج نہیں، ان کا سب سے بڑا اور فخر کا لقب القادری ہے۔" اللہ تعالیٰ نے ان سے غیر معمولی کام لیا ہے اور ان کی کاوشوں سے آج لاکھوں لوگ ایمان و عمل کی روشنی پا رہے ہیں۔ ان کی تصانیف کا مطالعہ صرف علمی فیض نہیں بلکہ روحانی تربیت کا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دادا جان حضرت پیر مہر علی شاہ کے روحانی خانوادے سے ان کا ایک خاص تعلق رہا ہے اور وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات کو نہایت شوق سے سنتے تھے۔ آج کی اس تقریب نے مجھے اپنے اس خانوادے کی روایت یاد دلا دی ہے کہ ہمیشہ اہلِ حق اور اہلِ علم کی قدر و منزلت کی جاتی رہی۔

تقریب کے اختتام پر پیر سید علی جنید الحق گیلانی نے دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی عمر و صحت میں برکت عطا کرے اور ان کی تصانیف کو تا قیامت امت کے لئے ہدایت و رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ali Junaid Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top