پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی، پیر سید اجمل حسین شاہ مبشر ہمدانی کا اظہارِ

Syed Ajmal Hussain Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل و نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تفسیرِ قرآن، علومِ تفسیر، حدیثِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے موضوعات پر مشتمل نئی فقیدالمثال تصانیف کی پُروقار تقریبِ رونمائی سے پیر سید اجمل حسین شاہ مبشر ہمدانی، سجادہ نشین دربار عالیہ میرہ شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا ذکر ہو تو اللہ کے عشق میں جو رہنمائی کرتا ہے، وہ ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ اگر حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اور عشق کی بات ہو، تو اس راستے پر سب سے نمایاں رہنمائی کرنے والا بھی ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ اگر آلِ محمد ﷺ کی محبت کا ذکر ہو تو اس میں بھی سراپا ڈوبے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت کا بیان ہو تو وہاں بھی سرفہرست یہی شخصیت نظر آتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی علمی شخصیت اور اتنے علوم پر دسترس رکھنے والا انسان آج کے دور میں کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ آج اگر کسی کے پاس ذرا سا علم آجائے تو وہ خود کو پیر و مرشد کہلوانے لگتا ہے، لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری سیکڑوں کتب کے مصنف ہونے کے باوجود کبھی اپنے آپ کو پیر کہلوانے پر نہیں اترے، بلکہ وہ اصل معنوں میں وہ کام کر رہے ہیں جو حقیقی اولیاء اور پیروں کو کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے امت کو صرف کتابیں نہیں دیں بلکہ ایک تحریک، ایک مشن اور ایک وژن عطا کیا ہے۔

پیر اجمل حسین شاہ نے مزید کہا کہ "اگر ایسے مردِ مجاہد اور صاحبِ علم کو مجدد نہ کہا جائے تو پھر کسے کہا جائے؟" انہوں نے کہا کہ مختلف علماء نے ان پر تنقید کی اور سوال کیا کہ تمہیں ڈاکٹر طاہرالقادری میں کیا کچھ نظر آتا ہے؟ تو میرا جواب یہی تھا کہ تمہاری آنکھوں پر پردہ ہے، تمہیں وہ روشنی دکھائی نہیں دیتی جو مجھے دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات روشنی کا مینار ہے، وہ عشقِ مصطفی ﷺ کے سفیر اور دینِ اسلام کے حقیقی ترجمان ہیں۔ ان کی کتب صدیوں تک امت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ رہیں گی۔

Syed Ajmal Hussain Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ajmal Hussain Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ajmal Hussain Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

Syed Ajmal Hussain Addressing Dr Tahir-ul-Qadri Book Launching Ceremony Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top