تحریک منہاج القرآن تحصیل صفدر آباد، شیخوپورہ کے زیرِاہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
تحریکِ منہاج القرآن تحصیل صفدر آباد، ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام آر ڈی پیلس پیلس، صفدر آباد روڈ پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیمی اجلاس میں آئیندہ ورکنگ اور متفرق تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تحریکی ساتھی ڈاکٹر عزیز احمد مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
اجلاسمیں قاری ریاست علی چدھڑ، محمد شکیل اعوان اور ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ سمیت تحصیل تحصیل صفدر آباد کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے-
تبصرہ