نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِاہتمام جاری سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ کورس میں ملک بھر سے شرکاء کی شرکت

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

نظامتِ ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیرِاہتمام جاری عظیم الشان سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ کورس (ڈپلومہ اِن سیرہ اسٹڈیز) میں ملک بھر سے شرکاء کی بھرپور شرکت جاری ہے۔ تیسرے روز سینکڑوں افراد نے بذریعہ زوم اس علمی و روحانی نشست میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ای پی ڈی حافظ سعید رضا بغدادی نے حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت شیماء کی محبت بھری لوریوں، آغوشِ طفولیت کے پرنور مناظر اور حضور ﷺ کی سماجی و اخلاقی سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔ حربِ فجار اور حلف الفضول میں شرکت کو عدل و انصاف کی عظیم مثال قرار دیا اور حجرِ اسود رکھنے کے موقع پر آپ ﷺ کی حکمت و بصیرت کو نمایاں کیا۔

حافظ سعید رضا بغدادی نے بعثتِ نبوی سے قبل حضور ﷺ کی خلوت پسندی، سچے خوابوں اور پیکرِ نور سے مانوسیت کا ذکر کرتے ہوئے نزولِ وحی اور آغازِ رسالت کے ایمان افروز مناظر پیش کیے۔ انہوں نے حضرت ابو طالب کی قربانیوں، کفار کی سودے بازی کو آپ ﷺ کی حکیمانہ انکار کے ساتھ بیان کیا۔

مزید برآں، انہوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی داستان، ہجرتِ حبشہ اور دربارِ نجاشی میں حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ کے تاریخی خطبے کو بھی نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ کورس کے شرکاء نے اس علمی و روحانی نشست کو اپنی زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

Seerat e Habib e Azam course under EPD MQi

تبصرہ

Top