ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور بزرگ رہنما حاجی غلام غوث کی نمازِ جنازہ فتح گڑھ لاہور میں پڑھائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور بزرگ رہنما حاجی غلام غوث کی نمازِ جنازہ فتح گڑھ لاہور میں پڑھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی تحریک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ حاجی غلام غوث کی رحلت تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی غلام غوث مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نمازِ جنازہ میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، صدر تحریکِ منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری، حفیظ اللہ جاوید، ناظم علی رحمت اور شہباز حسین بھٹی سمیت منہاج القرآن کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تبصرہ