چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ڈویلپمنٹ کونسل کے وفد کی ملاقات
ڈویلپمنٹ کونسل کے عہدیداران نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم خرم نواز گنڈاپور بھی موجود تھے۔ چیف کوارڈینیٹر ڈویلپمنٹ کونسل الطاف حسین رندھاوا نے کونسل کے جاری منصوبہ جات اور ترقیاتی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں نوید بٹ، فاروق علوی، رانا منظور احمد خان، عثمان افضل، محبوب عالم، مرزا جنید احمد، نعمان افضل اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
تبصرہ