پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کوٹ نجیب اللہ انٹرچینج ہری پور پہنچنے پر شاندار استقبال
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو کوٹ نجیب اللہ انٹرچینج ہری پور آمد پر ہزارہ زون کے قائدین و کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم تنظیمات ہزارہ زون محمد جاوید القادری، ڈاکٹر جہانگیر خان عباسی، حاجی غلام شبیر، حامد رضا قریشی سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان شریک تھے۔
تبصرہ