شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 58 ويں سالگرہ پر مرکزي تقريب

(ايم ايس پاکستاني)

شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 58ويں سالگرہ مورخہ 19 فروري 2009ء کو دنيا بھر ميں منائي گئي۔ سالگرہ کي مرکزي تقريب تحريک منہاج القرآن کے مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا آغاز شب نو بجے ہوا۔ دو مرحلوں پر مشتمل اس تقريب کے پہلے سيشن کي صدارت امير تحريک مسکين فيض الرحمن دراني نے کي۔ جبکہ دوسرے مرحلے ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے خصوصي طور پر شرکت کي۔ اس موقع پر صاحبزادہ حسين محي الدين قادري، ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، نائب امیر تحریک منہاج القرآن پير خليل الرحمن چشتي، نائب امير تحريک بريگيڈئر ريٹائرڈ اقبال احمد خان، نائب ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض، پير جمیل الرحمن چشتي مہمان خصوصي تھے۔ شيخ الاسلام کے بردار قدرت اللہ، شفقت اللہ، تنوير خان لودھي، ناظم امور خارجہ جي ايم ملک، ناظم پنجاب علامہ احمد نواز انجم، شيخ الحديث مفتي علامہ معراج الاسلام، مفتي عبدالقيوم خان ہزاروي، پروفيسر محمد نواز ظفر، ناظم ماليات جاويد اقبال قادري اور تحريک کے ديگر مرکزي قائدين بھي معزز مہمانوں ميں شامل تھے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز شب نو بجے تلاوت کلام سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواني کي گئي۔ کالج آف شريعہ کے عنصر علي قادري، بلالي برادران، شہزاد برادران، منہاج نعت کونسل اور ديگر نعت خوان حضرات نے ثناء خواني کي۔ پہلے سيشن کا اختتام ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي کي دعا سے ہوا۔ انہوں نے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 58 ويں سالگرہ کي مناسبت سے خصوصي دعا کرائي۔ اس موقع پر انہوں نے بتايا کہ رواں سال منہاج القرآن انٹرنيشنل نے ساري دنيا ميں شيخ الاسلام کي 58 ويں سالگرہ کي تقريبات کو دعائيہ منعقد کيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مبارک موقع پر شيخ الاسلام کي سالگرہ پر خوش بھي ہيں اور اس کے ساتھ ہم سب کو ان کي درازي عمر کے ليے خصوصي دعائيں بھي کرني ہے۔

ناظم اعليٰ کي رقت آميز دعا نے سالگرہ تقريب کو پرنم کر ديا اور تمام شرکاء شيخ الاسلام کي درازي عمر کے ليے دعا گو تھے۔ پروگرام کے دوسرے سيشن کا آغاز شب ساڑھے دس شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي آمد کے بعد ہوا۔ اس موقع پر پنڈال ميں موجود اور پنڈال سے باہر حاضرين کي بڑي تعداد نے کھڑے ہو کر گرمجوشي سے آپ کا استقبال کيا۔ پروگرام کے دوسرے سيشن کا باقاعدہ آغاز قاري اللہ بخش نقشبندي کي تلاوت سے ہوا۔ محمد افضل نوشاہي نے نعت مبارکہ پڑھي۔

عبدالباسط اور ان کے ہمنوا نے شيخ الاسلام کي سالگرہ کے حوالے سے احمد نواز انجم کا لکھا منظوم پنجابي کلام پيش کيا، جسے حاضرين نے بہت پسند کيا۔ يہ منظوم کلام سننے کے بعد شيخ الاسلام نے ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور عبدالباسط کو گلدستوں کا تحفہ ديا۔ علامہ نور الزماں نوري کے ننھے منھے بيٹے عمر مصطفيٰ نے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي تعليمي خدمات پر اپنے مخصوص انداز ميں تقرير کي، جسے بہت پسند کيا گيا۔ شيخ الاسلام نے عمر مصطفيٰ کو بہترين انداز ميں تقرير کرنے پر گیارہ ہزار نقد انعام ديا۔

منہاج انٹرنيٹ بيورو نے شيخ الاسلام کي 58 ويں سالگرہ پر عرفان القرآن کي نئي ويب سائٹ کا اجراء کيا۔ اس ويب سائٹ پر شيخ الاسلام کے انگلش ترجمہ قرآن کو آنلائن پيش کيا گيا ہے۔ تقريب ميں اس نئي ويب سائٹ کا افتتاح شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے اپنے ہاتھ سے کيا۔ اس کے ليے انہوں نے اپنے سامنے رکھے ليپ ٹاپ پر ويب سائٹ کے مرکزي صفحہ www.Irfan-ul-quran.com  پر کلک کر کے باقاعدہ طور پر آنلائن اجراء کيا۔ اس موقع پر منہاج انٹرنيٹ بيورو کے ڈپٹي ڈائريکٹر عبدالستار منہاجين اور ويب پروگرامر شہزاد احمد نے شيخ الاسلام کو ويب سائٹ کے متعلق بتايا۔

تقريب ميں منہاج پروڈکشنز نے "شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري بطور سفير امن" کے عنوان سے نئي ڈاکو منٹري بھي پيش کي۔ 30 منٹ پر مشتمل يہ ڈاکومنٹري فلم شرکاء کو پروجيکٹرز کے ذريعے دکھائي گئي جسے بہت پسند کيا گيا۔ رنگا رنگ تقريب ميں منہاج پروڈکشنز کے خرم خالد اور مظہر حسین نے شيخ الاسلام کي سالگرہ کي مناسبت سے ملي نغمے بھي پيش کيے۔

مظہر حسین نے صاحبزادہ حسين محي الدين قادري کي شاعري کي کتاب "نقش اول" سے منظوم کلام "اے قائد تو سلامت رہے" اپنے مخصوص انداز ميں پيش کيا، جس پر انہيں حاضرين کي طرف سے بہت داد ملي۔ اس موقع پر ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي، نائب ناظم اعليٰ شيخ زاہد فياض سميت ديگر نے بھي خوب اپني محبت کا اظہار کيا۔ تقريب کے اس حصہ کي کمپئرنگ منہاج پروڈکشنز کے ڈائريکٹر شفيق الرحمن سعد نے کي۔

رنگا رنگ تقريب ميں شب پونے بارہ بجے کيک کاٹنے کي رسم ادا کي گئي۔ اس موقع پر کالج آف شريعہ کي طرف سے 58 پونڈ وزني تقريب ميں رکھا گيا۔ صاحبزادہ حسين محي الدين قادري اور ديگر مرکزي قائدين نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کيک کاٹا۔ اس موقع پر فضاء ہيپي برتھ ڈے ٹو يو سے گونج اٹھي۔ کيک کاٹنے کي رسم کے بعد شيخ الاسلام نے مختصر اظہار خيال بھي کيا۔ تقريب کا اختتام دعا سے ہوا۔

اس موقع پر صاحبزادہ مسکين فيض الرحمن دراني، مفتي عبدالقيوم خان ہزاروي اور پير جميل الرحمن نے باري باري دعا کرائي جس ميں پاکستان، عالم اسلام اور دنيا ميں قيام امن کي دعاوں کے ساتھ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي درازي عمر کے ليے خصوصي دعائيں شامل تھيں۔ شب سوا ايک بجے شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ تقريب کے شرکاء کو سالگرہ کے کيک کے علاوہ خصوصي ڈنر بھي ديا گيا۔ پروگرام کي کمپئرنگ نظامت دعوت کے علامہ غلام مرتضي علوي اور حافظ محمد طاہر بغدادی نے سرانجام دئيے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ تقریب

تبصرہ

Top