مصطفوی طلبہ کے یادگار لمحات، اپنے محبوب قائد کے ساتھ

مورخہ: 05 مارچ 2009ء

رپورٹ : محمد طیب ضیاء (سیکرٹری کوآرڈنیشن موومنٹ)

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے 5 مارچ کو ایک نشت بعنوان مصطفوی طلبہ کے یادگار لمحات اپنے محبوب قائد کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ نے خصوصی شرکت فرمائی۔

کارروائی کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا، جس کے بعد مرکزی صدر موومنٹ محمد ذیشان بیگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے قائد محترم کا شکریہ ادا کیا اور تمام طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد سیکرٹری جنرل موومنٹ ساجد گوندل نے کیبنٹ ممبران کا تعارف کروایا، جس میں محترم امجد حسین جٹ (سینئر نائب صدر موومنٹ)، محترم غلام مصطفی نوارانی (نائب صدر موومنٹ)، محترم محمد طیب ضیاء (سیکرٹری کوآرڈنیشن )، محترم حفیظ کیانی (سیکر ٹری انفارمیشن)، محترم سعید خان (ڈپٹی سیکر ٹری جنرل)، محترم اسماعیل انعام (ممبر موومنٹ کیبنٹ)، محترم رضوان علی قادری (ممبر موومنٹ کیبنٹ)، محترم عمران ملک (ممبر کیبنٹ)، محترم سعید ارشد (ممبر کیبنٹ) شامل تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے موومنٹ کی گزشتہ آٹھ ماہ کی کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ اس وقت موومنٹ کی 20 یونیورسٹیوں، 49 کالجوں اور 21 سکولوں میں تنظیمات قائم ہو چکی ہیں اور باضابطہ رفقاء کی کل تعداد 537 ہے، جسے 30 جون 2009ء تک ایک ہزار تک لے کر جانا ہے۔

اس کے بعد حضور شیخ الاسلام نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ معاشرے کا ایسا ذی شعور طبقہ ہیں، جو امت مسلمہ اور پاکستان کا مستقبل ہیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ کو میں پرامن دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہم ایک عظیم انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آپ کا اسلحہ علم ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ تعلیمی اداروں میں غنڈہ گردی کرنے والے کبھی پاکستان کے محسن نہیں ہو سکتے۔ آپ تعلیمی اداروں میں کردار کی دولت کے ساتھ جئیں۔ آپ نے مشن کے فروغ کے لئے عہدیداران کو اگلے سال کے لئے ایک لاکھ کارکن بنانےکا ٹارگٹ دیا۔ تمام طلبہ نے اسے پورا کرنے کا عہد کیا۔ اس کے بعد موومنٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری امجد جٹ نے مختلف کارکنان اور تنظیمات کی کارکردگی کی بناء پر شیلڈز کا اعلان کیا اور قائد محترم نے اپنے دست اقدس سے اپنے ہونہار بیٹوں کو شیلڈز سے نواز کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس پروگرام میں 22 یونیورسٹیوں کے نمائندے اور 38 کالجوں کے عہدیداران شریک ہوئے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔بہترین کارکن ایوارڈ 2009ء

  1. محمد قاسم (UET پشاور)
  2. محمد افضل سعیدی (انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد)
  3. عبدلرؤف مصطفوی (راجن پور)

بہترین یونیورسٹی تنظیم ایوارڈ

  1. پنجاب یونیورسٹی (گوجرانوالہ کیمپس)
  2. پنجاب یونیورسٹی لاہور
  3. انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی(اسلام آباد)

بہترین کالج تنظیم ایوارڈ

  1. گورنمنٹ کامرس کالج (سرگودھا)
  2. گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (ملتان)

بہترین تحصیلی تنظیم ایوارڈ (2008-09)

  1. بھکر
  2. وہاڑی
  3. گجرات

بہترین ماڈل سٹی تنظیم ایوارڈ (2008-09)

  1. سرگودھا

اجلاس کا اختتام حضور شیخ الاسلام کی دعا پر ہو، جس کے بعد تمام طلبہ نےمصافحہ کا شرف حاصل کی۔

تبصرہ

Top