گوشہ درود کی عمارت

مورخہ: 08 اگست 2007ء
رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت “مینارۃ السلام” کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں تہہ خانے کی تعمیر شروع ہوئی تھی اس حصے میں کنکریٹ کے لینٹر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں گوشہ درود کے تہہ خانے میں کھدائی کی جگہ پر کنکریٹ سے لینٹر بچھا دیا گیا ہے۔ اب اس لینٹر کے اوپر بھاری سریوں اور آہنی گرلوں سے دیگر تعمیری کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے لان کے مغربی سمت دیوار کے ساتھ بڑے بڑے سریے لگا دیئے گئے ہیں۔گوشہ درود کی تعمیر کے لیے مزدور اور تعمیراتی عملہ الگ الگ شفٹوں میں دن رات کام کر رہا ہے۔

 اس تعمیری کام کے لیے ماہر انجینئرز اور ماہر تعمیرات ہمہ وقت یہاں موجود ہیں اور اپنی نگرانی میں یہ کام مکمل کروا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین بھی اس تعمیراتی کام کی دیکھ بھال اور وقتاً فوقتاً خود جائزہ لے رہے ہیں۔

گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کی جلد تعمیر کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر دیوراوں کے ساتھ بجری، سیمنٹ، اینٹیں، سریہ اور دیگر تعمیراتی میڑیل کا سٹاک بھی لگا دیا گیا ہے۔

تبصرہ

Top