منہاج خیمہ بستی مردان میں تعمیراتی و امدادی کام

مورخہ: 20 جون 2009ء

بستی نوشہرہ روڈ مردان میں متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے بنائی جانے والی منہاج خیمہ بستی میں اس وقت 75 خاندانوں کے 500 سے زائد افراد مقیم اور زیرکفالت ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اب تک متاثرین کے لیے 2 خیمہ بستیاں اور 38 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو امدادی سامان کے علاوہ ہر پندرہ دن بعد راشن کی ترسیل کی جاتی ہے۔ مردان میں واقع اس خیمہ بستی میں ایک کچن قائم کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تمام افراد کو تین وقت کا کھانا پکا کر تقسیم کیا جاتا ہے اور صبح شام دونوں اوقات میں چائے بھی فراہم کی جاتی ہے۔ منہاج خیمہ بستی میں جو تعمیراتی کام کرائے گئے ان کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

پانی کی فراہمی:
اس خمیہ بستی میں پانی کی فراہمی کا بہترین انتظام اور صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ہینڈ پمپس اور دو موٹر پمپس کی تنصیب کی گئی ہے۔ پینے کےصاف پانی والے پمپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے خیمہ بستی کے مقیم افراد کے علاوہ جامعہ قادریہ کے طلبہ اور مقامی لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

منہاج خیمہ بستی کا فرنٹ/پردہ وال:
منہاج خیمہ بستی کے فرنٹ پر ایک گیٹ بنایا گیا ہے اور خار دار تار بچھائے گئے ہیں اور فرنٹ پر منہاج خیمہ بستی MWFکے لوگو اور شیخ الاسلام کی تصویر والا بورڈ نصب کیا گیا ہے۔ خیمہ بستی کے چاروں اطراف بانسوں کو زمین میں 3فٹ گھاڑ کر ویلڈنگ وار کے ذریعے چاروں اطراف شیٹوں کی مد سے پردہ دیوار لگائی گئی ہے۔

سیوریج لائن:
منہاج کچن اور پینے کے پانی کی ٹینکی کے اخراج کے پانی کے لیے زمین کھود کر سوریج لائن بچھائی گئی ہے۔ سیوریج کا یہ پانی مین گٹر لائن میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ متوقع بارش سے بچنے کے لیے ہر خیمہ کے اردگرد بارش کی نالیاں کھود کر بڑا نالہ بنایا گیا ہے اور انڈر گراؤنڈ لائن بچا کر بارش کے پانی کو بھی مین گٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔

بجلی کا نظام:
منہاج خیمہ بستی میں بجلی کا وسیع اور دیرپا کام کرایا گیا ہے ہر خیمے میں انرجی سیور، پنکھا اور موبائل چارجر کا کنکشن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرچ لائٹس نصب کی گئی ہیں اور خیموں کے ساتھ بڑی تعداد میں انرجی سیور نصب کیے گئے ہیں تاکہ رات کو اندھیرے کی وجہ سے کسی منفی واقعے سے بچا جا سکے۔ شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے تمام ضروری آلات نصب کیے گئے ہیں۔

گرین شیڈ کی تنصیب:
گرمی کی شدت سے دن کے اوقات میں خیمہ میں بیٹھنا، رہنا، سونا اور چلنا پھرنا بہت دشوار ہو جاتا تھا ان دنوں مردان اور اس کے گرد و نواح میں 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت ہے۔ خیموں کو گرمی کی اس شدت سے بچانے کے لیے گرین جالی دار شیڈ پر مشتمل پوری خیمہ بستی پر 20فٹ اونچے ٹینٹ نصب کیے گئے ہیںجس سے گرمی کی شدت60%کم ہوئی ہے۔ یہ ٹینٹ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کی طرف سے Donateکیے گئے ہیں۔

منہاج خیمہ کچن:
منہاج خیمہ بستی میں 500سے زائد مکینوں کو تین اوقات میں کھانا پکا کر دینے کے لیے ایک منہاج کچن قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر MWFکے رضاکار تین وقت کھانے کے اوقات کے مطابق خیموں میں جا کر کھانا اور چائے تقسیم کرتے ہیں۔

کانفرنس ہال:
دروس قرآن کے لیے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے خیمہ بستی میں ایک کانفرنس ہال ٹینٹ و بانسوں اور شیٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے، جس میں 500 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جہاں محافل ذکر و نعت کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام کے آڈیو وڈیو خطابات سنائے جاتے ہیں۔

بیت الخلاء:
خیمہ بستی میں 16 بیت الخلاء اور 4 واش روم بنائے گئے ہیں۔ جو دو حصوں پر مشتمل ہیں۔ نصف خواتین اور نصف مرد حضرات کے لیے ہیں۔ بیت الخلاء اور باتھ رومز میں فلش سسٹم نصب کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا بہترین انتظام بھی کیا گیا ہے۔ خواتین کے باتھ رومز کے لیے خصوصی پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ UNHCR کے ڈائریکٹرز اورنمائندگان نے جب منہاج خیمہ بستی کا دورہ کیا تو خیمہ بستی کے دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ بیت الخلاء کے نظام اور صفائی کی بے حد تعریف کی۔

انتظامیہ متاثرین سوات و مالاکنڈ:
منہاج خیمہ بستی، منہاج رہائشی یونٹس اور دیگر متاثرین دہشت گردی سوات و ملاکنڈ کی ریلیف کے لیے انتظامیہ تشکیل دی گئی ہے جو کہ درج ذیل ہے۔
1۔ افتخار شاہ بخاری (مرکزی کوآرڈینیٹر) موبائل نمبر 0333-0065207
2۔ مشتاق سہروردی (ڈپٹی کوآرڈینیٹر) موبائل نمبر 0300-5091150
3۔ ضیاء الرحمٰن خان (ڈپٹی کوآرڈینیٹر) موبائل نمبر 0300-9111773
4۔ پروفیسر بخت زمان (انچارج خیمہ بستی) موبائل نمبر 0300-9050430
5۔ نہار اعوان (ڈپٹی انچارج خیمہ بستی) موبائل نمبر 0313-9479540
6۔ ڈاکٹر طارق محمود (انچارج میڈیکل ایڈ) موبائل نمبر 0314-9604557
7۔ ڈاکٹر ساجدنبی القادری (ڈپٹی انچارج میڈیکل ایڈ) موبائل نمبر 0300-5735983
8۔ الطاف حسین (انچارج اسٹور منہاج کچن) موبائل نمبر 0306-8508234
9۔ علامہ سید ہمایوں رشید (انچارج کوآرڈینیٹر منہاج رہائشی یونٹس) موبائل نمبر 0313-9028334
10۔ لیاقت حسین (انچارج ایمبولینس سروس) موبائل نمبر 0321-9821949
11۔ مدثر حسین (انچارج رجسٹریشن IDPS)

تبصرہ

Top