رحیم یار خان: ریاست بچاؤ یوتھ کنونشن

رحیم یار خان: تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان کا ’’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘‘ یوتھ کنونشن مورخہ 30 نومبر 2012ء رضوان پارک میں ضلعی امیر یوسف جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔  جس میں علماء و مشائخ ونگ کے سر براہ علامہ سعید انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ، موجودہ نظامِ انتخاب وسیاست کی قباحتوں سے آگاہی اور اس کے خاتمے کے لیے پرامن منظم جدوجہد پر تیار کرنے کے لیے اپنی توانائیوں کو جمع کرنا ہوگا  کیونکہ استحصالی قوتیں ہمیشہ نوجوانوں کے کسی نظریاتی ایجنڈے پر متحد ہونے سے خوف زدہ رہتی ہیں۔ اپنے روایتی جوش و جذبے کی وجہ سے نوجوان نسل ہر بڑی تبدیلی کا ہراول دستہ رہی ہے۔ آج استحصالی طاقتوں کے نرخے میں گھرا وطن امید بھروں نظروں سے اپنے نو کروڑ جوان بیٹوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔ یوتھ لیگ کے صدر عاطف اقبال نے کہا 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈاکٹر طاہر القادری انہیں یہ موقع فراہم کر رہے ہیں کہ آگے بڑھیں اور پاکستان کے وجودکو ہر قسم کے ظلم و ستم سے پاک کر دیں اس موقع پر حکیم ایاز محمود، فرخ اسلام، غلام مصطفی، خالد اقبال، وحید چوہدری، علامہ ارشد اعوان، علامہ عمر اویسی، شاہد جمیل، امین جمیل، غلام حسین ودیگر موجود تھے۔

تبصرہ

Top