کورونا: منہاج القرآن رحیم یار خان کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

مورخہ: 31 مارچ 2020ء

Minhaj ul Quran helped coronavirus effected community

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ رحیم یارخان بی (تحصیل خانپور) تحریک منہاج القرآن کی ضلعی اور پی پی حلقہ تنظیم کی طرف سے مستحقین کی خدمت کیلئے راشن کے 100 بیگ تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔ اس عظیم کاوش میں ضلعی ناظم تحریک  انیس قریشی، ولید ملک، مرزا حبیب احمد اور محمد طاہر فریدی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Minhaj ul Quran helped coronavirus effected community

Minhaj ul Quran helped coronavirus effected community

تبصرہ

Top