رحیم یار خان (ہیڈ کوارٹر): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رحیم یار خان (ہیڈ کوارٹر) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ سرپرست تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان محمد علی بھائی کی سرپرستی ضلعی صدر تحریک زاہد محمود، ضلعی ناظم تحریک خالد اقبال، غلام مصطفیٰ قادری، میاں مسعود، برادر حامد سعیدی، ڈاکٹر غلام حسین اور جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی۔

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

Top