تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص) اور شادیوں کی اجتماعی تقریب

مورخہ: 06 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر انتظام 6 مارچ 2011ء بروز بدھ بمقام ڈونگی کلاں نزد دولتالہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں سات غریب گھرانوں کے بچے، بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جبکہ دو غریب بچیوں کوسلائی مشین دی گئیں اور دو کو ویل چیئر دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید جابر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ مسکین علی شاہ حصال شریف بھی سٹیج پر موجود تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مرتضیٰ نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمود الحق قریشی (سرپرست TMQ-PP4) نے سرانجام دیئے۔ معروف نعت خواں صوفی جاوید نے خوب محفل کوگرمایا اور داد وصول کی۔ مرکزی منہاج نعت کونسل ظہیر احمد بلالی اور ساتھیوں نے دف کے ساتھ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے تو محفل ہی لُوٹ لی، پورا پنڈال اُن کی نعت کے دوران جھوم اُٹھا۔ نقیب محفل بدرالسلام بدر نے لوگوں کے دلوں کو خوب گرمایا اوراُن کے جوش وخروش میں اضافہ کیا۔

سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم نے محفل میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا پروگرام پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ میلاد کے ساتھ سات شادیوں کا انتظام قابل تحسین ہے۔ انہوں نے آئندہ اجتماعی شادیوں کے لیے سب سے بڑھ کر رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔ حضرت علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں کہ جس نے زندگی میں ایک بار پھر میلاد مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  منانے کے ساتھ سات اجتماعی شادیوں سے خوشیاں بکھیرنے کا موقعہ دیا۔ زمانہ قدیم کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ لوگ بیٹی کی پیدائش پر افسوس اور بیٹے کی پیدائش پر خوشی مناتے تھے اس لیے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی پیدائش ہوئی اُس روز کسی کے گھر بیٹی پیدا نہیں ہوئی۔ حضرت حلیمہ سعادیہ رضی اللہ عنہا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کو گھر لائیں تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے اُن کی بکریوں کے خشک تھنوں میں دودھ آ گیا اور رخ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے کبھی گھر میں چراغ جلانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوں نے اجتماعی شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ان پر کوئی احسان نہیں کیا کیوں کہ یہ آپ پر فرض تھا ۔ احسان اُن کا ہے جنہو ں نے آپ کی پیش کش کو قبول کر لیا۔

مزید انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معاشرے میں کمزور لوگوں کا تناسب دس فی صد سے زیادہ نہیں رہا۔ کیا 9 افراد مل کر ایک فرد کو نہیں پال سکتے۔ تبدیلی ہمیشہ اوپر سے آتی ہے۔ اللہ تعالی اس کی مدد نہیں کرتا جو اپنی مدد آپ نہیں کرتا۔ اللہ تعالی نے آپ کوعقل دی ہے، کھوٹے کھرے کو پہچانو۔ منہاج القرآن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لایا جائے۔ آخر میں انہوں نے اگلی اجتماعی شادیوں کے لیے بارہ شادیوں کا ٹارگٹ مقرر کیا اوراپنی طرف سے بھی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ چوہدری جاوید اقبال نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام جاری رکھیں اور دوسرے علاقوں تک پھیلائیں۔ محفل کے اختتام پردعا کی گئی اور نکاح پڑھائے گئے۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع کا بھی اہتمام تھا۔

اس محفل کو کامیاب بنانے میں چوہدری جاوید اقبال (سینئر نائب صدر TMQ-PP4)، افتخار احمد مغل( TMQہالینڈ)، میڈیا کے دوست نوید افسر راجہ، ریئس آف کالس راجہ طارق محمود، ڈاکٹر ثناء اللہ سکھو، علامہ نور آصف سکھو اور چوہدری مظہر گورسی سر فہرست ہیں۔ علاوہ ازیں TMQ-PP4 کی ٹیم نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔ جن میں محمود الحق قریشی (سرپرست TMQ-PP4)، چوہدری محمد اسحاق (صدرTMQ-PP4)، چوہدری طاہر خان(ناظمTMQ-PP4)، راجہ ثاقب جمیل (ناظم نشرواشاعتTMQ-PP4)، جاویداقبال راجہ (نائب ناظم نشر و اشاعت TMQ-PP4)، خواجہ محمد صغیر (ناظم یو سی دولتالہ)، صوبیدار محمد فاضل (نائب ناظم یو سی دولتالہ) اور دیگر تحریکی عہدیداران اور وابستگان نے بھی پروگرام کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کی۔

 پروگرام میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ خواتین تعداد اور جوش وخروش میں مردوں سے بہت آگے تھیں جس کا کریڈٹ دوسری عہدیداران کے علاوہ مسز حسن اختر (صدر ویمن لیگ TMQ-PP4) کو جاتا ہے۔

رپورٹ : جاویداقبال راجہ

تبصرہ

Top