منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں سعودی عرب کے الشیخ محمد الیاسین کا دورہ

سعودی عرب سے تشریف لانے والے مہمان الشیخ محمد الیاسین نے ڈاکٹر محمد امجد آرائیں اسسٹنٹ پروفیسر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چوہدری، ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد طاہر علوی اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالبات نے قصیدہ بردہ شریف اور درور پاک کی گونج میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مہمان کا استقبال کیا تو معزز مہمان نے فرط محبت میں ان خوبصورت مناظر کو اپنے سیل فون مین ریکارڈ کیا اور بعد ازاں فردا فردا تمام سٹوڈنٹس سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

سعودی مہمان کو اسلامک سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم انسانیت کے لئے کی جانے والی علمی و فکری ہمہ گیر خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ اسلامک سنٹر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سعودی مہمان نے نہایت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ واللہ اس طرح کے دور افتادہ علاقہ میں تعلیم و تربیت کا ایسا اعلی انتطام دیکھ کر مجھے جو مسرت ہو رہی ہے اس کا اظہار لفظوں میں نہیں کیا جاسکتا یہ عظیم کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خاص توجہ سے ہی ہورہا ہے۔

بعد ازاں مہانوں کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں محمد نعیم چوہدری نے انہیں منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن فرانس اور دیگر یورپین ممالک میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ الشیخ محمد الیاسین نے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور محمد نعیم چوہدری کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے تعاون و خدمت کو اپنے لئے سعادت سمجھا۔

ڈائریکٹر اسلامک سنٹر پروفیسر محمد طاہر علوی نے ڈاکٹر محمد امجد آرائیں، الشیخ محمد الیاسین اور دیگر مہمانوں کو اسلامک سنٹر کے دورہ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عربی کتب و کیسٹس پیش کیں۔ اس انتہائی پروقار وزٹ کے اختتام پر مہمانوں کو محبتوں و دعاؤں کے ساتھ الوداع کیا۔

تبصرہ

Top