منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام محفل میلاد

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام مورخہ 17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ کو ہرنام (مندرہ) میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں حضرات اورمقامی علماء نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھا ور کیے۔

اس موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر پرو فیسر محمد طاہر علوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اہل مغرب ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے وجود سے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مٹا رہی ہے۔ ہمارے زوال کا سب سے بڑا سبب علم اور دین اسلام سے دوری ہے۔ آج با نی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس پرفتن دور میں تعلق عشق محبت مصطفی کو جس طرح دنیا کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں وہ اس تحریک کا خاصا ہے۔ پروفیسر محمد طاہر علوی نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کو زمین و آسمان کے خزانوں کی چابیاں عطا کر کے تقسیم کار کا مختار کل بنایا ہے۔

پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا و نیاز سے ہوا۔

تبصرہ

Top