MSM (مانکیالہ مسلم) کی تنظیم نو

مورخہ 4 جولائی 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم، گوجرخان میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر اسلامک سنٹر علامہ خیام عباس قادری نے کی جبکہ مصطفوی سٹوڈنٹس گوجر خان کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل MSM گوجرخان اویس بٹ نے MSM کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے۔ ہم نے دنیا میں سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے آپ کوایک نمونہ پیش کرنا ہے۔

صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان حافظ غلام مجتبیٰ نے اپنے خطاب میں دور حاضر پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی ذمہ داریوں کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کا ماحول ہے، ہم نے اپنے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نقطہء نظر کے مطابق امن کا جھنڈا لہرانا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں اسلام کا تصور امن صرف تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر پیش ہورہا ہے۔

علامہ خیام عباس قادری نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ نوجوان بالخصوص طلبہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہوتے ہیں۔ نوجوانوں اور طلبہ کو اپنے کردار کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق بنانا چاہیے اور اپنی سیرت کو علم وعمل کے نمونے میں ڈھالنا چاہیے۔ سچائی، امانت اور صداقت جیسے سنہری اصول عملی زندگی میں پیش کریں اور تحریک منہاج القرآن کا ہراول دستہ بن جائیں۔

آخر میں مانکیالہ گاؤں کی (MSM) کی تنظیم بنائی گئی جسمیں صدر محمد شہباز، نائب صدر اسرار علی، جنرل سیکرٹری افراسیاب، سیکرٹری فنانس زبیر انوار، سیکرٹری پروگرام ذیشان احمد، سیکرٹری حلقہ درود حیدر علی، سیکرٹری سپورٹس احتشام علی اور سیکرٹری انفارمیشن بابر علی منتخب ہوئے۔

تبصرہ

Top