گوجر خان : منہاج القرآن ویمن لیگ کا ورکرز کنونشن

پاکستانی قوم 14اگست 1947ء کی طرح 14 جنوری 2013ء کو بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

منہاج القرآن ویمن گوجر خان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع ہر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل کی صدر مسز شکیلہ وہیم بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم 14 جنوری کو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 14 اگست 1947 کی یاد کو تازہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947  کو پاکستان بنا تھا، جبکہ 14 جنوری 2013  کو پاکستان جاگیرداروں، وڈیروں، اشرافیہ اور کرپٹ نظام انتخاب کے چنگل سے بچایا جائے گا۔

 

 کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان PP-3 کی صدر مسز شکیلہ وہیم بٹ، ناظمہ مسز نائلہ واجد، ناظمہ دعوت حنا قیوم، ناظمہ مالیات مسز فلک بیگ ناز، ناظمہ نشر و اشاعت مسز سعیدہ شفیق و دیگر نے 14 جنوری کیلئے اپنے تمام زیورات فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔

ویمن لیگ کا کہنا ہے کہ جس طرح قائداعظم کی آواز پر پاکستان بنانے کیلئے پاکستانی قوم نے اپنا تن من دھن قربان کیا تھا اسی طرح پاکستان بچانے کیلئے قائدانقلاب کی آواز پر بھی ہم جانی و مالی لحاظ سے کسی طور پیچھے نہیں رہیں گی۔

کنونشن میں لاہور مرکز سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب چینل 92 کے ذریعے براہ راست شرکاء کو سنایا گیا۔

تبصرہ

Top