نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹر نیشنل احمد نواز انجم کا تنظیمی دورہ کوٹلی آزادکشمیر

مورخہ: 01 مئی 2014ء

منہاج القرآن ضلع کوٹلی آزادکشمیر کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم تھے جبکہ زونل ناظم آزاد کشمیر ظفر اقبال طاہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد ماجد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حافظ علی رضا ناظم ممبر شپ TMQ نکیال نے حاصل کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید یاسر عباس نے سر انجام دئیے۔ اجلاس میں ضلع کوٹلی کی تحصیلات میں سے تحصیل کوٹلی، تحصیل کھوئیرٹہ، تحصیل نکیال، تحصیل چڑھوئی کےTMQ ،MSM ،MYL کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے11 مئی کوپاکستان بھرمیں ہونے والی پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والی احتجاجی ریلی کے حوالے سے خصو صی بریفینگ دی۔ انہوں نے 11 مئی کے حوالے سے ضلع کو ٹلی کی تمام تحصیلات کو یونین کونسلز لیول تک ٹارگٹس دیتے ہوئے کہا 11 مئی کی پرامن احتجاجی ریلی انقلاب کا نقطہ آغاز ہو گی۔ کارکنان تحریک منہاج القرآن لوگوں تک قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام انقلاب کو پہنچانے تک چین سے نہ بیھٹیں، ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے ہر فرد تک پیغام کو پہنچائیں اور ایک کروڑ انقلابی جانثاران کی فہرست میں ان کا نام شامل کریں۔

امیر کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کشمیر کے انقلابی جانثاران مصطفوی پر امن انقلاب کے آخری معرکے میں انقلاب کی صف اول پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کسی قسم کی قربانی کے لئیے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اجلاس کے آخر میں نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام ہونے والے کوٹلی میں آئیں دین سیکھیں کورس مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

رپورٹ : عرفان محمود مغل قادری سیکرٹری اطلاعات منہاج القرآن آزادکشمیر

تبصرہ

Top