تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام محفل معراج النبی (ص) کا انعقاد
مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد اعجاز ملک کا خطاب
تحریک منہاج القرآ ن کوہاٹ کے زیراہتمام جامع مسجد حضرت حاجی بہادر میں ایک عظیم الشان محفل شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ بعداز نماز مغرب قاری معین الدین چشتی نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید کی آیات بینات سے محفل کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر اظہر الحسن نعمانی نے بارگاہ سرور کونین میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک نے فلسفہِ معراج مصطفیٰ کو نہایت مدلل انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دراصل مخلوق کی حدود کے تعین کا نام ہے‘‘۔ نماز عشاء کے بعد قاری معین الدین کی امامت میں صلوٰۃ التسبیح باجماعت پڑھائی گئی۔ محمد انور خان قادری نے بڑے رقت انگیز انداز میں اللہ کا ذکر کرایا اور قاری معین الدین نے عالم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔ بعدازاں علامہ محمدا عجاز ملک نے گھمکول شریف کوہاٹ میں منعقدہ محفل شب ِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت بڑے اجتماع سے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ