واہ کینٹ میں نظامت تربیت کی تنظیمی تربیتی کیمپ

نظامت ِتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ٹیکسلا اور واہ کینٹ کا مشترکہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منہاج اسلامک سنٹر کری ٹیکسلا میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے جملہ صوبائی حلقہ جات کے عہدہداران نےبھرپور شرکت کی۔ مرکز سے علامہ محمد ادریس رانا نائب ناظم اعلٰی تنظمات ، علامہ غلام مرتضٰی علوی ناظم تربیت نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انار خان گوندل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ نے کلمات استقبالیہ پیش کیے اور تربیت کی ضرورت واہمیت پرروشنی ڈالی۔

علامہ غلام مرتضٰی علوی (ناظم تربیت) نے عہدہداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی منزل “مسلم کا من ویلتھ” کا قیام ہے اور ان شاءاللہ تحریک اپنی منزل پر پہنچے گی۔

رانا محمد ادریس نے ضلع واہ کینٹ کی تنظیمات کے دسمبر 2019 تک کے اہداف واضع کرتے ہوئے جدوجہد کو تیز کرنے پر زور دیا۔ سیف اللہ صدر تحریک منہاج القرآن ٹیکسلا اور صغیر خان اللہ صدر تحریک منہاج القرآن واہ کیٹ نے کیمپ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔

تبصرہ

Top