چیچہ وطنی: تحریک منہاج القرآن کی تنظیم نو

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام 6 اکتوبر 2013 کو تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد لطیف مدنی کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ساہیوال ڈویژن نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت قاری علم الدین قادری نے حاصل کی، جبکہ عامر وقاص طاہر نے نقابت اورسابقہ تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

 

اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے تحریک منہاج القرآن کے عظیم مقاصد اور جدوجہد کے مختلف مراحل کے بارے میں پرمغز اور پرجوش خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اس فرسودہ کرپٹ نظام سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیرممکن نہیں ہے۔ اب پوری قوم کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سچ کہتے تھے۔ اس نظام کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ انہوں نے سابقہ تنظیمی ذمہ داران اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دعائے خیر کا پیغام دیا۔

اجلاس میں شرکاء کی باہمی مشاورت سے تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل چیچہ وطنی کی تنظیم نوکی گئی جس کے مطابق تحریک منہاج القرآن کیلئے صدر مرزا محمد فاروق قادری، نائب صدر پیر محمد افضل قادری، ناظم الحاج عبدالمجید قادری، ناظم دعوت حافظ قاری علم الدین قادری، ناظم تربیت ہدایت اللہ قادری، ناظم مالیات ملک عبدالحمید قادری، ناظم ممبرشپ عامر وقاص طاہر، ناظم ویلفیئر غضنفر علی قادری، ناظم تعلقات عامہ محمد طارق انصاری، کوآرڈینیٹرامور خواتین اصغر علی چشتی اور ناظم نشر و اشاعت حبیب الرحمان سعیدی جبکہ سیاسی تنظیم پاکستان عوامی تحریک چیچہ وطنی کیلئے صدر محمد احسن جٹ قادری، سینئر نائب صدر چوہدری محمد ارشاد قادری اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی کاٹھیہ نیز منہاج القرآن یوتھ لیگ چیچہ وطنی کیلئے صدرمحمد عثمان جٹ اور جنرل سیکریٹری شاہد سردار کو منتخب کیا گیا۔

تقریب کا اختتام اللہ کے حضور دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ۔ ناظم نشر و اشاعت حبیب الرحمان سعیدی

تبصرہ

Top