صدر MQI ساؤتھ کوریا شہزاد علی بھٹی سے اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی کے برادر نسبتی محمد عظیم جو گذشتہ روز رضائے الٰہی سے پاکستان میں انتقال فرما گئے تھے کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے مرکز سے وفد علامہ غلام ربانی تیمورکی قیادت میں ساہیوال پہنچا۔ وفد میں محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA و انچارج ایشیئن ڈیسک)، سید محمود الحسن شاہ (نائب ناظم سنٹرل پنجاب)، ستوت حسین (صدر MQI تحصیل ساہیوال)، علی احمد (ناظم MQI ساہیوال)، محمد زاہد (ناظم دعوت ساہیوال) اور ناظم حلقہ درود ساہیوال شامل تھے۔
وفد نے شہزاد علی بھٹی اور ان کے اہل خانہ اشفاق احمد (کویت)، محمد انجم اور محمد ریاض سے ان کے بھائی کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل)، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر MQI)، خرم نواز گنڈاپور (ناظم اعلیٰ)، جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ)، ندیم احمد اعوان (ڈپٹی ڈائریکٹر DFA) اور دیگر مرکزی قائدین کی طرف سے اس سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے مرکزی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ بے شک زندگی اور موت کا مالک وہی وحدہ لا شریک ہے مگر اس دکھ اور غم کی گھڑی میں اس کی رضا پر راضی رہنا ایمان کامل کی نشانی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحوم محمد عظیم ایک نیک، صالح اور عاشق رسول تھے۔ اہل خانہ کی طرف سے ان کے لئے کئے جانے والے نیک اعمال اور صدقہ وخیرات مرحوم کے درجات کی بلندی کا سبب بنیں گے۔

شہزاد علی بھٹی (صدر MQI ساؤتھ کوریا) نےاختتامی دعا سے قبل اپنی اور اپنی فیملی طرف سے مرکزی وفد اور تحصیل ساہیوال کے تنظیمی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جملہ رفقا واراکین کو ایک تسبیح کے دانوں کی طرح آپس میں اس طرح پرو دیا ہے کہ ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹنے میں اپنوں سے بھی بازی لے جانے کا شوق نظر آتا ہے اور یہ سب میرے عظیم قائد کی تربیت کا ثمر ہے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

Top