ڈویژنل ورکرز کنونشن ساہیوال ڈویژن - اگست 2009ء

مورخہ: 14 اگست 2009ء

رپورٹ و تصاویر : عابد حسین حسنی

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ڈویژنل ورکرز کنونشن مورخہ 14 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں نائب ناظم تنطیمات پنجاب محمد اقبال اور ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ محمد حفیظ قادری شامل تھے۔ اس کے علاوہ عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اوکاڑہ حافظ راشد نے حاصل کی۔ جبکہ علی وقاص رضوی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشن کے فروغ کے لئے یونین کونسل سطح پر افراد کو دعوت دیں اور تحریک کے ساتھ وابستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عطا کردہ پیغام امن کو لے کر شیخ الاسلام ڈاکٹڑ محمد طاہر القادری کی قیادت میں دن رات ترقی کی راہ پر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اس قوم کو نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی جھلک نظر آئے گی کیونکہ شیخ الاسلام اور تحریک منہاج القرآن اس کام کے لیے ہمہ تن گوش سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ضلع اوکاڑہ کو ساہیوال ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بنانے کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی طعام ماحضر سے تواضع کی گئی۔

تبصرہ

Top