سرگودھا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے چوتھے مرحلے میں 100 مستحق گھرانوں میں راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کی طرف سے چوتھے مرحلے میں مزید 100 گھرانوں کو راشن تقسیم کیا گیا، اس مرحلے میں مستحق علماء اور نعت خواں حضرات کو بالخصوص مدنظر رکھا گیا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔

تبصرہ

Top