منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی 2010ء

مورخہ: 14 اگست 2010ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسکہ کے زیراہتمام جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی 2010ء یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2010ء کو منعقد کی گئی۔ موٹر سائیکل ریلی گورئمنٹ ڈگری کالج سے شروع ہوئی جہاں ایک خوبصورت کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے علاوہ تحریکی پرچم بھی لہرا رہے تھے۔ اس موقع پر فضا قومی ترانوں سے گونج رہی تھی۔

ریلی میں مختلف یونین کونسل اور تحصیلوں کی موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی، جو ایک جلوس کی شکل اختیار کر گئی۔ سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل ریلی کے شرکاء کے علاوہ اہل علاقہ، مختلف لوگوں اور مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنان نے بھی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ موٹر سائیکل ریلی کا اس جلوس میں شرکا نے بڑے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ مکمل کیا۔

ریلی کے اختتام پر نگلہ چوک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں میاں سعید احمد خان صرافہ صدر انجمن تاجران مہمان خصوصی تھے۔ ملک جمیل احمد صدر بارکونسل تحصیل ڈسکہ اور میاں ناصر ایڈوکیٹ صدر منہاج القرآن وکلا ونگ اور صاحفی رانا غلام مصطفی اور میڈیا کے نمائندے بھی ریلی کی کوریج کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈئنس موومنٹ کے مرکزی صدر امجد جٹ صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے MSM اور یوتھ لیگ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ صحت مند معاشرے کا قیام چاہتی ہے، جس کے لیے نوجوانوں میں سپورٹس ایونٹ اور موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج کی ریلی بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنا تن، من، دھن قربان کرنے کا عہدہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر ملک جمیل صدر بار کونسل اور دیگر لوگوں نے مخصوص انداز سے لوگوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ محمد اسلم قادری صدرتحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری اور صفدر علی بٹ نے کہا کہ یہ آزادی کی نعمت رمضان المبارک میں ملی اور اب بھی 14 اگست رمضان المبارک میں آئی ہے اور آخر پر سیلاب زدگان کیلئے دعا کی گئی۔

رپورٹ : لیاقت علی (منہاج پرنٹرز ڈسکہ)

تبصرہ

Top