منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے  پروگرامز منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔ محفل کا آغاز باجی نسرین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت باجی ارم اور باجی عظمیٰ طارق نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض باجی عائشہ قادری نے سرانجام دیئے۔ آخر میں حبیبہ امجد نے آنے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پروگرام کے انتظامات تحصیل ڈسکہ کی ناظمہ باجی عظمی طارق اور صدر شازیہ افضال کی زیرنگرانی کیئے گئے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام کوٹ ماناں اور کوٹ بھکراں میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 21 فروری 2011ء کو کوٹ ماناں اور کوٹ بھکراں میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کی صدارت تحصیل ڈسکہ کی صدر شازیہ افضال نے کی۔ محفل کا آغاز باجی نسرین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت باجی ارم اور باجی عظمیٰ طارق نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض باجی عائشہ قادری نے سر انجام دیئے۔ باجی نوشین نے آنے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آخر میں ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سربلند سکول میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 22 فروری 2011ء کوسربلند سکول میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس کی صدارت تحصیل ڈسکہ کی صدر شازیہ افضال نے کی۔ محفل کا آغاز باجی نسرین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت باجی ارم اور باجی عظمیٰ طارق نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض باجی عائشہ قادری نے سرانجام دیئے۔ باجی نوشین نے آنے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آخر میں ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام موضع دھدو بسراء میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 25 فروری 2011ء کو موضع دھدو بسراء میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تحصیل ڈسکہ کی صدر شازیہ افضال نے کی۔ محفل کا آغاز باجی نسرین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت باجی ارم اور باجی عظمیٰ طارق نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض باجی عائشہ قادری نے سر انجام دیئے۔ باجی نوشین نے آنے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آخر میں ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ : عائشہ ناصر قادری

تبصرہ

Top