منہاج ماڈل سکول بھوپالوالہ (سیالکوٹ) میں تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 07 مارچ 2011ء

منہاج ماڈل سکول بھوپالوالہ (سیالکوٹ) میں سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کا اعلان کرنے کے لئے تقریب تقسیم انعامات 7 مارچ 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں ناظم تعلیمات منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں آمد پر سکولز کے اساتذہ اور طلباء نے بڑے والہانہ انداز ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) کے تعلیمی پروگرام کا بنیادی مقصد رنگ، نسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیر ہر بچے کو معیاری اور بامقصد تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ MES کی زیر نگرانی چلنے والے سکولز میں طلباء کی تربیت جدید اسلامی اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے۔ طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اجتماعی شعور کی بیداری ہمارے تعلیمی منصوبے کا بنیادی حصہ ہے تاکہ موجودہ دور کا طالب علم اپنی شخصیت میں نکھار لا کر مستقبل میں محب وطن پاکستانی، باوقار شہری اور معاشرے کا مفید رکن بن سکیں۔

تقریب کے آخر پر ناظم تعلیمات MES شاہد لطیف قادری نے سکول کے مجموعی طور پر بہترین رزلٹ پر پرنسپل ادارہ کو مبارک باد دی اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

رپورٹ : محمد عمیر الحسنی

تبصرہ

Top