مرکزی سینئر نائب صدر یوتھ اشتیاق حنیف مغل کا دو روزہ دورہ سیالکوٹ

مورخہ: 28 مئی 2011ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل 28 مئی 2011ء کو سیالکوٹ پہنچے تو منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضلع و تحصیل سیالکوٹ کی ٹیم کہ ہمراہ یونین کونسل گوندل کا وزٹ کیا اور تنظیم سازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج کے نفسا نفسی دور میں ہمیں نیکی کی دعوت کے فروغ کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور خطابات کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہو گا تاکہ نئی نسل تک اسلام کی صحیح تعلیمات پہنچ سکیں۔

مورخہ 29 مئی 2011ء صبح 10 بجے ضلعی دفتر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل کی قیادت میں ماڈل یونین کونسل لنگڑیالی کہ وزٹ کے لئے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر قافلے میں ملک امجد محمود چاند ضلعی کوآرڈینیٹر MYL سیالکوٹ، کاشف عمر مصطفوی ضلعی صدر MYL سیالکوٹ، بلال علی قادری ضلعی سیکرٹری انفارمیشن MYL سیالکوٹ، طارق مصطفوی صدر MYL تحصیل سیالکوٹ، عثمان بٹ نائب صدر MYL تحصیل سیالکوٹ، وارث مصطفوی نائب صدر MYL تحصیل سیالکوٹ، محمد ادریس آسوی سیکرٹری دعوت MYL تحصیل سیالکوٹ، محسن علی قادری صدر MYL یونین کونسل نیکا پورہ، محمد اشرف گجر صدر MYL یونین کونسل بونکن اور محمد طاہر جنرل سیکرٹری MYL یونین کونسل نیکا پورہ بھی ہمراہ تھے۔ یونین کونسل لنگڑیالی یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے نعروں کی گونج اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے قافلے کا استقبال کیا۔ پھر یہ قافلہ یوسی لنگڑیالی کہ یونٹ چک بہرام کے لئے روانہ ہوا تو راستے میں مختلف جگہوں پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یونٹس کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چک بہرام پہنچے پر محمد بلال اعوان قادری صدر MYL یونٹ چک بہرام نے اپنی ٹیم کہ ہمراہ پُرتپاک استقبال کیا۔

چک بہرام سے یوسی لنگڑیالی کہ یونٹ ڈبی ڈھینگلہ پہنچے پر تحریک منہاج القرآن کے سیکٹر ناظم محمد ساجد، یوسی ناظم تحریک منہاج القرآن سوداگر حسین اور یوسی صدر MYL قمر رسول قادری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل نے اس یونٹ میں موجود منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ دفتر کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں یوسی لنگڑیالی یوتھ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارک دی اور کہا کہ دو ماہ کے قلیل عرصہ میں یوسی لنگڑیالی کو منہاج القرآن کا قلعہ بنا دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پورا سیالکوٹ منہاج القرآن کا قلعہ ہو گا۔

دوپہر 1 بجے تحصیل آفس MYL میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل کی صدارت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل سیالکوٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کہ بارے میں فیصلہ جات کئے اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی 11 جون کو سیالکوٹ آمد کہ موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کہ زیر اہتمام ہونے والی تربیتی ورکشاپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

دوپہر 3 بجے ضلعی سیکرٹریٹ MYL میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل کی صدارت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ کا اجلاس ہوا۔ جس میں جس میں سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

سہ پہر 5 بجے ضلعی سیکرٹریٹ MYL سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل یونین کونسل حاجی پورہ کے وزٹ کے لئے روانہ ہوئے۔ یونین کونسل حاجی پورہ پہنچے پر یوسی ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد عارف اور یوسی صدر MYL حسن مصطفوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زبردست استقبال کیا۔ اس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل نے حاجی پورہ بن پر موجود منہاج القرآن یوتھ لیگ کے دفتر کا افتتاح کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ شیخ الاسلام کا پیغام علم و عمل گھر گھر پہنچانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں۔ کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں شیخ الاسلام کے پیغام امن و محبت کو گلی گلی، محلہ محلہ پہنچانے کے لئے صرف کریں۔ اس موقع پر تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ، سینئر رہنماء منہاج القرآن یوتھ لیگ طاہر خاں دورانی، ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن سعید اقبال بلوچ بھی موجود تھے۔

شام کو تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ کی طرف سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اشتیاق حنیف مغل کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ نے اشتیاق حنیف مغل کو سیالکوٹ کا کامیاب دورہ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

رپورٹ: بلال علی (سیکرٹری انفارمیشن MYL)

تبصرہ

Top