تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا (یونٹ دریہ منہاساں) کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چوہدری آفتاب احمد سیالوی (صدر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، غلام سرور قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، ناصر محمود طاہر (ناظم امورِ خواتین تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، شیخ آصف ظہور (ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) اور شیخ حسن ظہور (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) نے کی۔ ان کے علاوہ علاقہ بھر سے علماء کرام اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد

محفل کا آغاز غلام سرور قادری نے تلاوت کلام مجید سے کیا، آقا علیہ صلاۃ والسلام کی بارگاہ میں ہدیہ نعت شیخ حسن ظہور، ناصر محمود طاہر اور اصغر علی قادری نے پیش کیا جبکہ خصوصی خطاب علامہ غلام دستگیر فاروقی سینئر نائب صدر منہاج القرآن علماء کونسل نے کیا۔

محفل کا اختتام بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور سلام اور دعائے خیر سے ہوا۔

تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد تحریک منہاج القرآن شکر گڑھ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد

تبصرہ

Top