تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

مورخہ: 17 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل میترانوالی کے زیراہتمام 17 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت مختلف نعت خوانوں نے حاصل کی جنہوں نے شرکاء کانفرنس میں روحانی ماحول پیدا کیا اور قلوب پر کیفیت طاری کر دی۔

ثناء اللہ ربانی نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگو! آؤ آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کریں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کے نذرانے پیش کریں چونکہ حقیقت ایمان تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت، ادب اور نسبت وتعلق ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے۔ اس لئے کہ ایمان خود اپنی حفاظت کے لئے مدینہ میں جائے گا۔ اس لئے ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ اپنی تمام تر توجوہات کا مرکز مکین گنبد حضری کو بنا لیں۔

کانفرنس کے اختتام پر مفتی ارشد روحانی، رانا صفدر اور ظہیر احمد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ پروگرام میں شریک تمام لوگوں کے لئے خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

رپورٹ :صفدر علی بٹ

تبصرہ

Top