ڈسکہ : تحریک منہاج القرآن کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن سٹی ڈسکہ کا اجلاس مورخہ 17 نومبر کو ہوا جس کی صدارت عبد الرحمن بھٹی اور حاجی سلیم سلہری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ غلام مصطفیٰ طاہر نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ندیم سلہری (ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کی۔

اجلاس میں شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کے حوالے سے اب تک سٹی ڈسکہ میں ہونے والی تیاری کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر محمد اسلم قادری (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کہا کہ ہمیں امام حسین رضی اللہ عنہ کی سنت پر عمل کرتے ہو ئے اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کے خلاف بغاوت کرنی ہو گی اور اس نظام کو دریا بردہ کرنے کے لیے وقت اور مال کی قربانی دینی ہو گی۔ ڈسکہ سٹی سے 23 دسمبر مینار پاکستان جلسہ کے لیے 50 بسوں کا قافلہ روانہ ہو گا۔ اور پوری تحصیل سے ان شاء اللہ 300 بسیں جائیں گی بسوں کے کرائے اور دیگر تشہیری اخراجات کے لیے حاجی محمد سلیم سلہری نے ایک لاکھ اور محمد مختار ساہی نے ایک لاکھ اور عبد الرحمن بھٹی نے پچاس ہزار اور افضال چیمہ نے پچاس ہزار اور حاجی محمد نواز چیمہ نے پچاس ہزار دیے۔ ڈسکہ سٹی کے دیگر کارکنوں نے ایک ایک بس کا کرایہ اور پچاس پچاس آدمیوں کو دعوت دینے اور ساتھ لے جانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اللہ رکھا قادری (سینئر نائب صدر) صفدر علی بٹ (ناظم ممبر شپ) زاہد چوہان (نائب ناظم) نے خصوسی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر حاجی محمد سلیم سلہری نے دعا کرائی۔

تبصرہ

Top