ڈسکہ : منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام استقبال قائد ''موٹر سائیکل ریلی'' نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈگری کالج چوک ڈسکہ سے کیا گیا جس میں 1000 ہزار موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کی خوشی میں کارکنان نے بگیاں سجائیں اور گھوڑوں کا ناچ کروایا۔ شرکاء ریلی نے ڈھول کی تھاپ پر شیخ الا سلام کے استقبال کی خوشی میں دھمال ڈالتے رہے۔ ڈسکہ کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی اور خوبصورت ریلی تھی جس میں راستوں کو شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصویروں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ مختلف جگہوں پہ مقررین نے خطابات بھی کیے۔

محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کہا کہ شیخ الا سلام 23 دسمبر کو ریاست بچانے کے لیے آ رہے ہیں۔ لاکھوں افراد 23 دسمبر مینار پاکستان شیخ الا سلا م کی قیادت میں پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ وہ موجودہ ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب نہیں مانتے اور اس کو حڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو ریاست بچانے کے لیے تحصیل ڈسکہ سے 300 بسوں کا قافلہ مینار پاکستان جائے گا۔

ریلی کی قیادت اللہ رکھا قادری، محمد ندیم سلہری، صفدر علی بٹ، عبد الرحمن بھٹی، حافظ غلام مصطفی، طارق محمود منڈ نے کی۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top