سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کا ماہانہ درسِ عرفان القرآن، مفتی ارشاد سعیدی کا خطاب

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ درسِ عرفان القرآن کی تقریب سے نظامتِ دعوت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انسان کی نجات قرآنی ہدایت میں ہے۔ قرآن کی صداقت و حقانیت پر ایمان لانے کے بعد اس کی تعلیمات کو اپنے قول و فعل اور کردار کی دنیا میں اختیار کرنا ضروری ہے۔ اپنے کردار پر قرآن کا رنگ چڑھانا اور اسے کتاب ہدایت سمجھتے ہوئے اس سے روزانہ ہدایت اخذ کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کی ہدایت کو اپنی شخصیت اور قرآن کی نصیحت کو اپنی اصلاح کا لازمی جزو بنایا جائے۔ قرآن کے خُلق کو اپنی عادت اور قرآن کے نور کو اپنے کردار کی روشنی بنایا جائے۔ قرآن سے اکتساب فیض کو اپنا وطیرہ حیات بنا کر قرآن کی رہبری کو اپنا دستورِ حیات بنایا جائے کیونکہ مسلمان کی پہچان قرآن سے ہے، قرآن کی پہچان مسلمان کے کردار سے ہے۔

علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی مرکزی نائب ناظم اعلی دعوت، سیالکوٹ میں درس عرفان القرآن کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Saturday, November 21, 2015

تبصرہ

Top