سیالکوٹ: یونین کونسل مالومہے میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کی تنظیم سازی

مورخہ: 06 مارچ 2016ء

6 مارچ 2016 کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یونین کونسل مالومہے میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی کی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے صدر حافظ محمد علی صاحب، ناظم ناصر محمود مان صاحب، پاکستان عوامی تحریک ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد اسلم بسراء، منھاج القرآن یوتھ لیگ ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد طاہر بٹ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسکہ پی پی 129 کے صدر محمد سفیان، اور سکریڑی جنرل محمد محسن رضا سمیت تحریک منہاج القرآن یونین کونسل مالومہے کے کارکنان شریک تھے۔ نومنتخب عہدیداران میں حافظ قیصر فرید منڈ کو تحریک منہاج القرآن کے ناظم، محمد احسان اللہ بٹ کو نائب ناظم، محمد ادریس کو ناظم مالیات‘ رانا عطاءالمصطفٰے کو پاکستان عوامی تحریک کے صدر، رانا محمد شفیق کو جنرل سکریڑی’ محمد نعمان شاہد کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر، لقمان رزاق کو جنرل سکریڑی’ محمد فیاض مغل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر اور ارسلان اسلم کو جنرل سکریڑی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے عہددران اور کارکنان نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی۔

تبصرہ

Top