تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور تھے۔ سیمینار میں مظہر محمود علوی، سید محمود الحسن، ثناء اللہ ربانی، اسلم قادری، میاں آصف، ادریس آسوی، صابر مصطفوی، ارشد تبسم، انجینئر سلیم قادری، سلیم بٹ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی قائدین و کارکنان (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، قاری امجد بلالی نے سالگرہ کی مناسبت سے نغمہ پیش کیا۔ سیمینار سے خرم نواز گنڈاپور، میاں ریحان مقبول، مظہر محمود علوی، سید محمود الحسن اور مقامی قائدین نے خطاب کیا، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن نے پروگرام کے شاندار انعقاد پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز سیالکوٹ کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی اور تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی گئی۔
تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں شیلڈز اور اسناد کی تقسیم
تبصرہ