پسرور (سیالکوٹ): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے پہلے مرحلے میں 50 گھرانوں کو راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے 100 بیگز تیار کر لیے گئے ہیں۔ جب تک حالات اپنی اصلی حالت میں نہیں آتے تحریک منہاج القران اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پسرور عوام کے ساتھ اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔ اس عظیم فلاحی کام میں شاہد محمود بٹ (صدر تحریک منہاج القران پسرور )، میاں عمیر طارق (ناظم تحریک منہاج القران پسرور)، جناب خالد ضیاء (نائب صدر تحریک منہاج القران پسرور)،  جناب محمداسلم (بسم اللہ پردہ کلاتھ ہاؤس والے)، تنزیل حسین (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پسرور)، میاں محسن (ناظم سوشل میڈیا) اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھرپور تعاون کیا جس کی بدولت مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانا ممکن ہوا۔

تبصرہ

Top