منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کی تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن سیالکوٹ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نظریاتی، فکری اور دعوتی تحریک ہے، جس نے ملک بھر میں اصلاح احوال کے ساتھ اصلاح معاشرہ کا مقصد بھی پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک پاکستان میں مصطفوی انقلاب کے سویرے کے لئے ہر فرد تک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام پہنچائیں گے۔

انہوں نے منہاج القرآن سیالکوٹ کے تمام فورمز کے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب لوگ خوش نصیب ہیں جن کو مصطفوی مشن کی نوکری کی خدمت ملی ہے۔

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کی تقریب حلف برداری منہاج القرآن اسلامک سنٹر سیالکوٹ میں منعقد ہوئی، جس میں جملہ فورمز کے نئے منتخب ضلعی اور پی پی عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت علامہ ثناءاللہ ربانی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے کی۔

مرکزی قائدین میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب، مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ، چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ، علامہ محمد اشفاق چشتی مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ خلیل احمد قادری ناظم نظام المدارس وسطی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن وسطی پنجاب اور حافظ احتشام محمود ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین بھی خطاب کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے اپنے اپنے فورمز کے اہداف مکمل کرنے کا عزم بھی کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تقریب حلف برداری

تبصرہ

Top