تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیر اہتمام سیدنا صدیق اکبر (رض) کانفرنس

تحریک منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام بندھن میرج ہال میں عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہر مکتب فکر کے علماء اور طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز قاری حضور بخش سعیدی کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل کے ساتھیوں نے حاصل کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض نائب صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ یٰسین قادری نے باخوبی ادا کیے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر قاری ذوالفقار سیالوی نے شرکت کی۔ مہمان گرامی میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم قادری، ناظم صفدر علی بٹ، افضال چیمہ، حافظ غلام مصطفیٰ طاہر، حاجی سلیم سلہری، راشد رفیق، علامہ عامر القادری چیف آرگنائز منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ، میاں ناصر ایڈووکیٹ، علامہ صابر حسین نقشبدی صدر منہاج القرآن علماء کونسل جبکہ تحصیل ڈسکہ کی 28 یونین کونسلوں سے قافلوں کی شکل میں کانبانوالہ، بیڑھ، بھگت پور، گھوئینکی، منڈیکی اور حاجی شریف کی قیادت میں منڈ سے شرکت کی۔

جب رانا محمد ادریس قادری پنڈال میں تشریف لائے تو لوگوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ لوگوں نے جرات و بہادری طاہر القادری کے نعرے لگائے۔ جب علامہ رانا محمد ادریس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے سورۃ توبہ کو موضوع بنا کر اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم فروعی مسائل پر جھگڑ رہے ہیں۔ ہم کو آقاء علیہ السلام سے ایسی ہی محبت کرنی چاہیے جیسی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ در ایک تھا وہ تھا درمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جو اس در کے اندر تھے وہ اہل بیت تھے۔ اور جو اس در کا طواف کرتے تھے وہ صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم کی جماعت تھی۔اگر ہم ان میں سے ایک چیز کو بھی چھوڑیں گئے تو ایمان سے خارج ہو جائیں گے۔

آخر پر رانا ادریس قادری نے پروگرام کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ قاری ذوالفقار علی سیالوی نے کہا کہ آپ جب بھی مجھے ایسے پروگرام میں بلائیں گے میں اپنی ساری مصروفیات چھوڑ کر پروگرام میں شرکت ضرور کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میری محترمہ اس تحریک کی لائف ممبر تھیں۔اس لیے میں بھی تحریک منہاج القرآن کا لائف ممبر بننے کا اعلان کرتا ہوں۔ کانفرنس کا اختتام سید منیر حسین شاہ صاحب کی دعا پر ہوا۔

رپورٹ : محمد ناصر قادری
(ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ)

تبصرہ

Top