منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیاں

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کے زیر اہتمام غریب، مستحق اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھڑتھ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے فرمائی۔ جب کہ مہمان خصوصی چوہدری ظہیر احمد گجر مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تھے۔ نقابت کے فرائض محمد اشرف قادری فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ادا کئے۔ ہر بارات میں سے دونوں طرف سے پچاس پچاس افراد بطور مہمان مدعو تھے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ کا جہیز دیا گیا جس میں عرفان القرآن، بیڈ سیٹ، پیٹی سیٹ، ڈنر سیٹ، واشنگ مشین، استری سٹینڈ، استری، چار عدد کرسیاں بمعہ ٹیبل، فرشی پنکھا، واٹر کولر، واٹر سیٹ، برتن سٹیل، دو عدد چار پائیاں، گیس والا چولہا، ٹی سیٹ، بیڈ شیٹیں، دو عدد ڈبل رضائیاں، دو عدد سنگل رضائیاں، وال کلاک، دوعدد گدے، پریشر ککر، تھرمس اور دلہا اور دلہن کے سوٹ اور گفٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر استقبالیہ کلمات کہتے ہوئے ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ زاہد ابراہیم مصطفوی نے بتایا کہ اللہ کے فضل، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ کے نعلین کے صدقے اور حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے فیضان نظر سے پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر اجتماعی شادیوں کا یہ پہلا پروگرام ہے۔ جس کا اعزاز تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کو ملا۔ مہمانان گرامی میں چوہدری محمد منیر صدر ( PAT) سیالکوٹ، حاجی سرفراز احمد چوہدری رہنما (PAT) سیالکوٹ، میاں محمد رضا قادری ناظم یونین کونسل جو ڑیاں کلاں، محمد طاہر خاں درانی سابق صدر MYL ضلع سیالکوٹ، حاجی ریاض احمد صدر حلقہ پی پی 121 سیالکوٹ اور دیگر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر تمام دلہا کو محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ اور حاجی سرفراز احمد چوہدری رہنما (PAT) سیالکوٹ نے تحفے پیش کیے۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں محمد صفدر نائب ناظم TMQ بھڑتھ، محمد نواز قادری ناظم ویلئفیر TMQ بھڑتھ، ناظم مالیات محمد جمیل قادری TMQ بھڑتھ، ناظم دعوت مختار احمد ملک TMQ بھڑتھ، ناظم تربیت محمد اشرف قادری TMQ بھڑتھ، ناظم نشر و اشاعت قیصر مصطفوی TMQ بھڑتھ، مدثر احمد سلہریا سابق صدر TMQ بھڑتھ، صدر یوتھ لیگ عدنان الحسن پھلروان اور سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ علی عمران تارڑ و کارکنان نے بھرپور کردار ادا کیا۔

رپورٹ : محمد نواز قادری(ناظم ویلفیئر)

تبصرہ

Top