جنوبی افریقہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ڈربن میں میلاد کانفرنس

ڈربن: منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیرِاہتمام مورخہ 7 فروری 2016 ڈربن میں میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے سرپرست اعلیٰ الحاج عمر تار کر رہے تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی افریقہ کے صدر جاوید اقبال اعوان مہمانِ خصوصی تھے۔ حاجی فاروق، عنایت شیخ، اسماعیل خطیب، محمد طفیل بدر، سید عمر فاروق ایڈووکیٹ، پاک ایسوسی ایشن کے سرپرست فیاض اکبر، چیئرمین فیاض خان، صدر آصف عباسی، نائیجیریا ایسوسی ایشن کے نائب صدر مسٹر سائی ڈینس، معراج علی، علامہ قاری عبدالروف، چوہدری بشارت علی انجم، میاں جاوید اقبال، قاری محمد ریاض، سید زبیر گیلانی، رانا آصف اصغر ورائچ، ملک استخار احمد علوی اعوان اور چوہدری محمد خالق سمیت دیگر تنظیمات کے نمائندوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حواتین و حضرات، علمائے کرام اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری شوکت علی مصطفوی نے حاصل کی۔ ارسل محمود اعوان، قاری عبدالرزاق قادری، قاضی راشد اور محمد ضیاءالحسن نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محمد عظیم ملک اور عمر بلال نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے صدر علامہ طاہر رفیق نقشبندی خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس میں شرکت پر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کا تعارف پیش کیا اور ان کی خدمات سے شرکاء کو متعارف کروایا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین محی الدین قادری نے کہا کہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی عظمت ازل سے قائم ہے۔ حضور اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے اہلِ اسلام کو آگاہ کرنا اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے اور اسی میں مسلمانوں کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کی ولادت دیوانوں کے لیے سب سے بڑی خوشی کی خبر ہے۔ اہلِ اسلام کے دلوں میں حضور صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی ہونا فطری اور طبعی بات ہے۔

میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تاحیات رفاقت اختیار کرنے والے احباب میں امتیازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ منہاج نعت کونسل جنوبی افریقہ کے صدر محمد عاطف نے کانفرنس کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ کانفرنس میں قائد ڈے کی مناسبت سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے منتظمین میں علامہ ایوب طفیل، محمد افضل چوہدری، اکمل نقوی، عمیر، اسد حسینی، افضل قادری، علامہ لطیف چشتی اور فیاض قادری شامل تھے۔

تبصرہ

Top